ZIKR-E-INSAANI PAR NIZAM-E-DUNIYA KAYAM HAI
MUHAMMAD MUSTAFA ZAHID QASMI
7/24/20261 min read


ذکر انسانی پر نظام دنیا قائم ہے
حدیث میں اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا لا تقوم الساعه حتى يقال في الارض الله الله،
قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک ایک بھی اللہ اللہ کرنے والا دنیا میں موجود ہے جب ایک بھی نہیں رہے گا تب قیامت قائم ہوگی اور یہ سارا عالم درہم برہم کر دیا جائے گا
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا اللہ تعالی کے نام پر قائم ہے جب نام نکل جائے گا دنیا تباہ ہو جائے گی
تو دوسرے لفظوں میں ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ یہ دنیا قائم ہے اللہ کے نام لینے والوں کے اوپر جب تک اللہ کا نام لینے والے موجود ہیں دنیا قائم ہے جب وہ مٹ جائیں گے تو دنیا ختم کر دی جائے گی جس ملک کے اندر اللہ کے نام لینے والے باقی نہ رہیں وہ تباہی کی طرف جائے گا اور جس ملک میں سارے ہی اللہ کا نام لے وہ بقا اور ترقی کی طرف جائے گا بہرحال اللہ تعالی کے نام میں ترقی ہے تو جہاں کہیں بھی اللہ کا نام لینے والے جمع ہوتے ہیں تو فرشتوں کو بھیج کر انہیں جواب دیا جاتا ہے اور انہی کو گواہ بناتے ہیں کہ تم گواہ رہو میں نے ان کی مغفرت کی ،
انہی میں سے ایک شکل یہ بھی ہے صبح اور عصر کی نماز کے وقت لاكهون ملائکہ جمع ہوتے ہیں جب یہ دن والے چڑھتے ہیں اور رات والوں کو چارج دے دیتے ہیں حق تعالی پوچھتے ہیں کہ بندوں کو کس حالت میں چھوڑا ؟ عرض کرتے ہیں کہ نماز پڑھ رہے تھے اتيناهم وهم يصلون وتركناهم وهم يصلون ،
جب ہم اعمال نامے لینے کے لیے گئے اور چارج لینے کے لیے گئے جب بھی نماز پڑھتے ہوئے دیکھا اور جب صبح کی نماز میں چھوڑ کر ائے جب بھی یہ نماز ہی پڑھ رہے تھے تو ترک بھی ہم نے انہیں نماز ہی میں کیا اور جب ہم پہنچے جب بھی نمازہی پڑھ رہے تھے ،
گویا جواب دیا جاتا ہے کہ یہی ہے وہ انسان جس کے بارے میں تم نے خلجان ظاہر کیا تھا کہ بڑا مفسد ہوگا، یہ مفسدے کا کام ہےکہ جب تم گئے جب بھی عبادت میں مصروف تھا جب تم چھوڑ کے ائے جب بھی عبادت میں مصروف تھا یہ ملائکہ پر اس خلجان کی وجہ سے حجت تمام کی جاتی ہے،
Explore our maktaba al wajidI also here:
Contact
Newsletter
info@maktabahalwajid.com
+91 63989 93606
© 2026. All rights reserved.
+91 78308 71324

