YAQEENAN TUM BHI IS WAQT UNHI JAISE HO

MOHAMMAD MUSTAFA ZAHID QASMI

7/24/20261 min read

جس طرح کسی ناجائز عمل کا کرنا ناجائز اور موجب گناہ ہے اسی طرح ناجائز کام کرنے والوں کے مجمع میں جانا اور ان کی رونق و خوشی میں اضافے کا باعث بننا یا کسی بھی جہت سے ان لوگوں کے ساتھ شریک ہونا یہ بھی ناجائز ہے ایک حدیث میں ہے من كثر سواد قوم فهو منهم _ یعنی جو شخص کسی قوم کی تعداد میں اضافہ کرے وہ انہی میں سے شمار ہوگا اور اللہ تعالی کا ارشاد ہے" واذا رايت الذين يخوضون في اياتنا فاعرض عنهم حتى يخوضو في حديث غيره واما ينسينك الشيطان فلا تقعد بعد الذكرى مع القوم الظالمين " (الأنغام 68) ترجمہ اور جب تم ان لوگوں کو دیکھو جو ہماری ایات میں عیب جوئی کرتے ہیں تو ان سے کنارہ کش ہو جاؤ یہاں تک کہ وہ کسی اور بات میں لگ جائیں اور شیطان تم کو بھلا دے یعنی ایسی مجلس میں بیٹھنے کی ممانعت یاد نہ رہے تو یاد انے کے بعد ایسے ظالموں کے پاس مت بیٹھو -
اس ایت شریفہ میں مسلمانوں کو ایک اہم اصولی ہدایت دی گئی ہے کہ جس طرح ناجائز کام کا کرنا گناہ ہے اسی طرح اس کے کرنے والوں کی مجلس میں شریک ہونا بھی گناہ ہے لہذا مسلمانوں کو اس سے پرہیز کرنا چاہیے -
اور ایت مذکورہ کے اخر میں یہ فرمایا کہ اگر تم كو شیطان بھلا دے یعنی بھول کر ان کی مجلس میں شریک ہو گئے خواہ یہ بھولنا اس طور پہ ہو کہ ایسی مجلسوں میں شریک ہونے کی ممانعت یاد نہ رہی ہو یا اس طور پہ ہو کہ یہ یاد نہ تھا کہ اس مجلس میں شریعت کے خلاف کوئی کام ہو رہا ہے تو دونوں صورتوں میں جس وقت بھی یاد ائے فورا وہاں سے اٹھ جانا چاہیے یاد انے کے بعد وہاں بیٹھے رہنا گناہ ہے دوسری جگہ یہ بھی ارشاد ہے (انكم اذا مثلهم ) کہ اگر یاد انے کے بعد بھی تم وہیں بیٹھے رہے تو تم بھی ان کے زمرے میں شامل ہو جاؤ گے یعنی جس طرح وہ لوگ اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچانے میں لگے ہوئے ہیں اسی طرح تم بھی ان کی مجلس میں شریک ہو کر ان کی امداد کرنے والے ہو جاؤ گے ، در مختار میں ہے ( كره كل لهو ) اس کی شرح میں علامہ شامی لکھتے ہیں اور حاشیہ طحطاوی میں ہے الفرحة على المحرم حرام ، کسی حرام کام پر خوش ہونا بھی حرام ہے