WAQT SE PEHLE TAIYARI KAREIN

MUHAMMAD MUSTAFA ZAHID QASMI

7/24/20261 min read

وقت سے پہلے تیاری کریں
ایک علاقہ میں بادشاہ منتخب کرنے کا عجیب و غریب رواج تھا لوگ ہر سال کے پہلے دن اپنا بادشاہ بدل لیا کرتے تھے سال کے اخری دن جو بھی سب سے پہلے ملک کی حدود میں داخل ہوتا تو اسے نیا بادشاہ منتخب کر لیتے اور موجودہ بادشاہ کو علاقہ غیر یعنی ایک ایسی جگہ چھوڑ اتے جہاں صرف سانپ بچھو تھے اور کھانے پینے کے لیے کچھ بھی نہ تھا اگر وہ سانپ بچھوؤں سے کسی نہ کسی طرح اپنے اپ کو بچا لیتا تو بھوک اور پیاس سے مر جاتا کتنے ہی بادشاہ ایسے ہی ایک سال کی بادشاہی کے بعد علاقہ غیر میں جا کر مر کھپ گئے ،
اس دفعہ شہر میں داخل ہونے والا نوجوان کسی دور دراز کے علاقے کا لگ رہا تھا سب لوگوں نے اگے بڑھ کر اسے مبارکباد دی اور اسے بتایا کہ اپ کو اس ملک کا بادشاہ منتخب کر لیا گیا ہے اور اسے بڑے اعزاز کے ساتھ محل میں لیے گئے وہ حیران بھی ہوا اور بہت خوش بھی تخت پر بیٹھتے ہی اس نے پوچھا کہ مجھ سے پہلا بادشاہ کہاں گیا تو درباریوں نے اسے ملک کا قانون بتایا کہ ہر بادشاہ کو ایک سال بعد جنگل میں چھوڑ دیا جاتا ہے اور نیا بادشاہ چن لیا جاتا ہے یہ سنتے ہی وہ ایک دفعہ تو پریشان ہوا لیکن پھر اس نے اپنی عقل کو استعمال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس جگہ لے کر چلو جہاں تم لوگ بادشاہوں کو چھوڑ اتے ہو درباریوں نے سپاہیوں کو ساتھ لیا اور بادشاہ سلامت کو اس جنگل میں لے گئے اور بادشاہ نے اچھی طرح اس جگہ کا جائزہ لیا اور واپس اگیا اگلے دن اس نے سب سے پہلا حکم یہ دیا کہ محل سے علاقہ غیر تک ایک سرسبز و شاداب راستہ بنایا جائے اور اس جگہ کے بیچ و بیچ ایک ایسی رہائش تعمیر کی جائے جس میں ہر قسم کی سہولیات موجود ہوں اور اس کے ارد گرد خوبصورت باغیچے بنائے جائیں بادشاہ کے حکم پر عمل ہوا اور تعمیر شروع ہو گئی کچھ عرصہ میں سڑک اور محل وغیرہ بن کر تیار ہو گئے اور ایک سال کے پورے ہوتے ہی بادشاہ نے درباریوں سے کہا کہ اپنی رسم پوری کرو اور مجھے وہاں چھوڑ کر اؤ جہاں مجھ سے پہلے بادشاہوں کو چھوڑ کر اتے تھے درباریوں نے کہا کہ بادشاہ سلامت اس سال سے یہ رسم اور قانون ختم ہو گیا کیونکہ ہمیں ایک عقلمند بادشاہ مل گیا ہے وہاں تو ہم ان بیوقوف بادشاہوں کو چھوڑ کر اتے تھے جو ایک سال کی بادشاہی کے مزے میں باقی کی زندگی کو بھول جاتے تھے اور اپنے لیے کوئی انتظام نہ کرتے لیکن اپ نے عقلمندی کا مظاہرہ کیا کہ انے والے وقت کا خیال رکھا اور عمدہ بندوبست فرما لیا ہمیں ایسے ہی عقلمند بادشاہ کی ضرورت تھی اب اپ ارام سے ساری زندگی ہم پر حکومت کریں ،
اس انوکھے ملک کا نام دنیا ہے اس دنیا میں بادشاہ اپ ہیں ، اور علاقہ غیر ہماری قبر ہے اب اپ خود فیصلہ کر لیجئے کہ کچھ دن بعد ہمیں بھی یہ دنیا والے ایک ایسی جگہ چھوڑ ائیں گے تو کیا ہم نے عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہاں اپنے لیے محل اور باغات تیار کر لیے ہیں یا بیوقوف بن کر اسی چند روزہ زندگی کے مزے میں لگے ہوئے ہیں اور دنیاوی زندگی کی ایک مخصوص مدت شاہی انداز سے گزار کر ضائع کر رہے ہیں ذرا سوچیے کہ اج ہمارے پاس کرنے کے لیے بہت کچھ ہے لیکن ایک وقت ایسا ائے گا کہ پھر پچھتانے کی مہلت بھی نہیں ملے گی اللہ ہم سب کو اپنی اخرت کی تیاری کی فکر کرنے کی توفیق دے امین